کوئٹہ میں احتجاج، شاہراہیں بند کرنے پر 200 کے قریب کارکن گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عیسیٰ ترین) شہر اور اس کے نواحی علاقوں میں تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شامل جماعتوں کے کارکنوں کی بڑی تعداد کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق کارکنوں کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر اور اس کے نواحی علاقوں میں شاہراہوں کو بند کرنے پر 200 کے لگ بھگ افراد کو گرفتار کیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق تحریک تحفظ آئین پاکستان کی کال پر کوئٹہ شہر اور نواحی علاقوں میں کارکنوں نے شاہراہوں کو بند کیا تھا،پولیس ذرائع کے مطابق شاہراہوں کو بند کرنے والے کارکنوں کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں : لاہور میں 3 روز کے دوران 9 لاکھ گاڑیوں کی انٹری ، پبلک بسوں میں 14لاکھ مسافروں کا سفر