سعودی عرب نے پاکستانی آئی ٹی ٹیلنٹ کو دنیا کابہترین ٹیلنٹ قرار دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )سعودی عرب نے پاکستانی آئی ٹی اور اے آئی ٹیلنٹ کو دنیا کے بہترین ٹیلنٹ میں شامل قرار دے دیا، سعودی عرب نے پاکستان کے ٹیک ماہرین کو وژن 2030 کی ٹیکنالوجیکل تبدیلی میں بھی شامل کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
سعودی وزیرِ معیشت اور پلاننگ فیصل بن فیدہل الابراہیم نے ان خیالات کا اظہار وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات کے دوران کیا ، پاکستان نے عالمی منڈیوں کے لیے ہنر مند افرادی قوت کی باقاعدہ فراہمی کا منصوبہ بنایا ہے جبکہ سعودی سرمایہ کاری کے معاملات پر پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاشی تعاون اور تجارت بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ، جی سی سی فری ٹریڈ ایگریمنٹ پر پیش رفت پر بھی گفتگو کی گئی ، امریکی کاروباری شخصیت ایرک شمٹ بھی پاکستانی ٹیک ٹیلنٹ کی صلاحیتوں کے معترف ہیں۔
وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے الولا کانفرنس کے انعقاد پر سعودی حکومت کو خراجِ تحسین پیش کیا ، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی شراکت داری مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں :بشریٰ انصاری کا دوسری شادی کرنے والی خواتین کواہم مشورہ