سپین میں سمندری طوفان سے تباہی،گیارہ ہزار افراد بے گھر

Feb 08, 2026 | 15:26:PM
 سپین میں سمندری طوفان سے تباہی،گیارہ ہزار افراد بے گھر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سپین میں سمندری طوفان نے تباہی مچادی جس کے نتیجے میں گیارہ ہزار افراد بے گھرہوگئے۔
سمندری طوفان لیونارڈو نے سپین کے کئی صوبوں میں تباہی مچادی اورمختلف واقعات میں ایک شخص ہلاک جبکہ کئی زخمی ہوگئے۔
سمندری طوفان لیونارڈو کے باعث شدید بارشوں کے بعد دریا بپھر گئے،ندی نالوں میں بھی طغیانی آگئی، ملک بھر میں170 شاہراہیں ٹریفک کیلئے بند ہیں،گیارہ ہزار افراد بے گھر ہوئے ہیں،اندلس میں زیتون کے باغات بھی ریلے میں بہہ گئے۔

یہ بھی پڑھیں:آئی سی سی نے گھٹنے ٹیک دئیے، پی سی بی کو راضی کرنے کیلئے بے تاب
سیلاب میں پھنسے افراد کو نکالنےکیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے،ایک اور سمندری طوفان مارٹا پرتگال اور سپین کے ساحلوں کی جانب بڑھ رہا ہے۔