پنجاب کے مختلف شہروں سے 15 دہشتگرد گرفتار، دھماکا خیز مواد برآمد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں سے15 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزمان سے دھماکا خیز مواد اور ڈیٹونیٹرز برآمد کیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں:بنوں میں فتح خیل پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ، 2 اہلکار شہید
دہشتگردوں کو گرفتار کرنے کے لیے کارروائی لاہور، سیالکوٹ، گجرات، اٹک، سرگودھا، بہاولپور، جھنگ، میانوالی، چنیوٹ اور اٹک میں کی گئیں۔
سی ٹی ڈی کے مطابق لاہور سے فتنہ الخوارج کا ایک خطرناک دہشت گرد بھی پکڑا گیا، جس کا تعلق شمالی وزیرستان سے ہے۔
گرفتار کیے گئے دہشت گردوں سے تحقیقات جاری ہیں۔