ملک بھر میں شب معراج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی

Feb 08, 2024 | 10:45:AM
ملک بھر میں شب معراج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ملک بھر میں رحمتوں اور برکتوں والی شب معراج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔ 

شب معراج کو اسلام میں مذہبی لحاظ سے اہم مقام حاصل ہے، اس خاص رات پر ملک بھر میں مساجد کو اہتمام کے ساتھ سجایا اور عشاء سے فجر تک عبادات کی گئیں، گھروں میں موجود خواتین نے بھی نفلی عبادات میں رات کا زیادہ وقت گزارا، اس کے علاوہ اہل ایمان کی جانب سے درود و سلام اور نعت خوانی کی محفلیں سجائی گئیں اور ملکی سلامتی کیلئے اللہ کے حضور خصوصی دعائیں بھی کرائی گئیں۔

شب معراج وہ شب ہے جب اللہ رب العزت نے اپنے حبیب نبی محترم حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو معراج کا شرف عطا کیا اور پانچ نمازوں کا تحفہ عطا کیا، یہ واقعہ ہجرت سے 5 سال قبل پیش آیا جب حضرت جبریلؑ براق لے کر نبی آخرالزماںﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا اے اللہ کے رسول! آپ کا رب آپ سے ملاقات کا خواہشمند ہے۔

مزید پڑھیں:  الیکشن رولز کی خلاف ورزی ،پی ٹی آئی ووٹر نے ووٹ کاسٹ کر کے تصویر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کردی

حضور اکرمﷺ اس مقدس سفر کے دوران مسجد الحرام سے مسجد اقصیٰ گئے جہاں تمام انبیائے کرام نے آپﷺ کی اقتداء میں نماز ادا کی اور پھر آپ آسمانوں میں اللہ تعالیٰ سے ملاقات کرنے تشریف لے گئے، اس واقعے کو قرآن کریم کی سورۃ اسراء پارہ نمبر 15 کی ابتدائی آیات میں بیان کیا گیا ہے۔

سفر معراج کے دوران رسول کریمﷺ کو جنت اور دوزخ دکھائی گئیں، آپ کی ملاقات مختلف انبیائے کرام سے بھی ہوئی، اسی سفر میں امت محمدیہﷺ پر نماز بھی فرض ہوئی یہی وجہ ہے کہ اس شب خصوصی عبادات کا اہتمام کیا جاتا ہے۔