بڑی تباہی ٹل گئی،ملتان سے دہشتگرد گرفتار 

Feb 08, 2023 | 00:32:AM
بڑی تباہی ٹل گئی،ملتان سے دہشتگرد گرفتار 
کیپشن: گرفتاری(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ملتان بڑی تباہی سے بچ گیا، سی ٹی ڈی نے کالعدم تنظیم تحریک طالبان سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔ 

سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گرد کی شناخت محمد حماد عرف کمانڈو موسی کے نام سے ہوئی،  دہشت گرد پشاور کے علاقے پلوسی تلارزئی کا رہائشی ہے ،  دہشت گرد کے قبضے سے خودکش جیکٹ، 30 بور پسٹل برآمد،دہشت گرد سے کالعدم تنظیم کا ممنوعہ لٹریچر و گولیاں بھی برآمد کر لی گئیں، دہشت گرد کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور دھماکہ، حملہ آور کی شہر میں دندناتے ویڈیو منظرعام پر آ گئی