پشاور دھماکہ، حملہ آور کی شہر میں دندناتے ویڈیو منظرعام پر آ گئی

Feb 08, 2023 | 00:18:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پشاور دھماکے کے حملہ آور کی موٹرسائیکل پر جی ٹی روڈ کی سی سی ٹی وی  فوٹیج سامنے آ گئی۔

تفصیلات کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹرسائیکل سوار حملہ آور 11 بجکر 49 منٹ پر جی روڈ داخل ہوتا ہے، حملہ آور کو تمام راستے موٹرسائیکل کافی آہستہ چلاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

 سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق حملہ آور  موٹرسائیکل پر جی ٹی روڈ کے راستے سے چلتا ہواخیبر روڈ داخل ہوتا ہے،خیبر روڈ سے پولیس لائن روڈ کی طرف بغیر چیکنگ کے با آسانی داخل ہوجاتا ہے۔

واضح رہے کہ حملہ آور موٹر سائیکل پر الٹی سائیڈ سے مین پولیس لائن میں داخل ہوا تھا۔