گھبرانا نہیں۔۔۔کورونا کے مزید ویرینٹ بھی آئیں گے۔۔وزیر اعظم نے خبردار کر دیا

Feb 08, 2022 | 19:12:PM
نیوزی لینڈ۔کورونا۔ویرینٹ۔وبا۔وائرس
کیپشن: وائرس۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24 نیوز) نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے کہاہے کہ2022میں کورونا وائرس کے مزید ویرینٹ سامنے آسکتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے پارلیمنٹ سے خطاب میں کہا کہ اومیکرون ویرینٹ کا مطلب یہ نہیں کہ کورونا کی وبا کا خاتمہ ہورہا ہے۔ 
نیوزی لینڈ کو2022 میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹس کے لئے تیاررہنا چاہئے۔وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے کہا کہ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اومیکرون ویرینٹ کورونا کا آخری ویرینٹ نہیں ہے اس لئے احتیاطی تدابیر اوراقدامات کرنے ہوں گے۔ کورونا وائرس کے خلاف احتیاطی تدابیر کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کی تقریر کے دوران سیکڑوں افراد نے ویلنگٹن میں پارلیمنٹ کی عمارت کے باہرمظاہرہ کیا اورکورونا پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں۔تحریک عدم اعتماد آئینی آپشن۔۔ ایم کیو ایم جلد فیصلہ کر ے۔۔ وقت زیادہ نہیں۔۔شہباز شریف