ایک اور بھارتی اداکار کی پھندا لگی لاش برآمد

Feb 08, 2021 | 23:59:PM
ایک اور بھارتی اداکار کی پھندا لگی لاش برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارت کے سائوتھ انڈین اداکار شریواستو چندراسیکر کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کئی سپر ہٹ فلموں میں جلوہ گر ہونے والے سائوتھ انڈین اداکار چندراسیکر نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا ۔ ان کی پھندا لگی لاش ان کے والد کے اس گھر سے برآمد ہوئی ہے جسے وہ اپنے بزنس کے لئے استعمال کرتے تھے۔
اداکار چندرا سیکر 3 فروری کو اپنے گھر سے یہ کہہ کر نکلے تھے کہ اس دن وہ شوٹنگ کیلئے باہر جارہے ہیں۔ تاہم دیگر میڈیا رپوٹس کے مطابق اداکار اپنی فیملی کے زیرملکیت ایک اور مکان میں گئے تھے اور اسی گھر میں ان کی لاش پائی گئی۔
اس سے قبل گزشتہ ماہ 25 جنوری کو بھارتی ریاست کرناٹک سے تعلق رکھنے والی اداکارہ جے شری رامایا نے خودکشی کی تھی۔
بھارتی شوبزانڈسٹری میں خودکشی کا رجحان دن بدن بڑھتا جارہا ہے، سال 2020 کے دوران منمیت اگروال، پریشا مہتا ، سمیر شرما ،سشانت سنگھ راجپوت ، سروانی کونڈاپلی سمیت کئی دیگرکی خودکشی کی خبریں سامنے آچکی ہیں۔