اداکارہ سومی علی دل کے ہاتھوں مجبور، دبنگ خا ن کی یا دستانے لگی

Feb 08, 2021 | 22:34:PM
 اداکارہ سومی علی دل کے ہاتھوں مجبور، دبنگ خا ن کی یا دستانے لگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سومی علی اور سلمان خان کے درمیان معاشقے کی خبریں رہیں تاہم یہ تعلق زیادہ عرصہ نہیں چل سکا اور وہ دلبرداشتہ ہوکر واپس امریکا چلی گئی تھیں۔
تفصیلات کے مطا بق اب ایک بار پھر سابقہ اداکارہ نے اپنے اور سلمان خان کے حوالے سے یادیں شیئر کی ہیں۔ انٹرویو میں سومی علی کا کہناتھاکہ 1991 میں 16 سا ل کی تھی تو سلمان خان کی فلم میں نے پیار کیا دیکھی تھی اور اسی وقت طے کرلیا تھا کہ مجھے بھارت جانا ہے اور سلمان خان سے شادی کرنی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس خواہش کا ذکر والدہ سے کیا تو انہوں نے ڈانٹ کر کمرے میں بھیج دیا لیکن والد سے بھارت میں تاج محل دیکھنے جانے کی اجازت لی اورپھر امریکی شہر میامی سے پاکستان پہنچی جہاں ایک ہفتہ گزار کر بھارت گئی تھی۔
سومی علی کا کہناتھاکہ بھارت میں تاج محل ہوٹل میں رہتی تھی جس پر سب مذاق اڑاتے ،میرا مقصد فلمی کیرئیر نہیں تھا بلکہ میں سلمان کے ساتھ شادی کرنے بھارت گئی تھی۔