برائلر گوشت کی قیمت نے ٹرپل سنچری عبور کر لی ، فارمی انڈے بھی مہنگے

Feb 08, 2021 | 21:41:PM
 برائلر گوشت کی قیمت نے ٹرپل سنچری عبور کر لی ، فارمی انڈے بھی مہنگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز)برائلر گوشت کی قیمت میں مزید اضافہ جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت بھی مزید بڑھ گئی۔
تفصیلات کے مطابق برائلر گوشت کی پرچون سطح پر قیمت میں مزید 10روپے اضافہ ہونے سے نئی قیمت306روپے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت 7روپے اضافہ ہونے سے قیمت211روپے فی کلوہوگئی جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت بھی مزید ایک روپے اضافے سے 144روپے فی درجن کی سطح پر رہی۔