آئی ایم ایف پروگرام میں متحدہ عرب امارت کی سپورٹ انتہائی قیمتی رہی ہے؛وزیر اعظم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(انور عباس) وزیراعظم شہباز شریف نےکہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام میں متحدہ عرب امارت کی سپورٹ انتہائی قیمتی رہی ہے اگر یہ سپورٹ نہ ہوتی تو آئی ایم ایف پروگرام ممکن نہ ہوتا۔
یواےای کے 54 ویں یومِ اتحاد کے سلسلے میں عشائیے کا آغاز پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے قومی ترانوں سے ہوا مہمان خصوصی وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ دونوں برادر ممالک کے تعلقات مشترکہ اقدار، باہمی احترام اور طویل تاریخِ تعاون کی بنیاد پر مزید وسعت پانے کی راہ پر گامزن ہیں۔
پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مضبوط اور دیرینہ شراکت داری کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے دو طرفہ تعلقات وقت کے ساتھ “خوشگوار سے بہترین” سطح تک پہنچ گئے ہیںانہوں نے متحدہ عرب امارات کی قیادت اور عوام کو اس قومی موقع پر گرمجوش مبارکباد پیش کی اور اس کہا کہ مشکل وقت میں یواےای ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔
انہوں نے معاشی چیلنجز، قدرتی آفات اور علاقائی بحرانوں کے دوران یواےای کی مستقل حمایت کو اجاگر کرتے ہوئے پاکستانی قوم کی جانب سے گہری تشکر کا اظہار کیا۔
متحدہ عرب امارات کے سفیر سالم محمد الزعابی نےاپنے خطاب میں 1971 میں بانیِ مملکت شیخ زاید بن سلطان النہیان (مرحوم) کی قیادت میں امارات کے تاریخی اتحاد کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس سال کی تقریبات کا 2025 کو یواےای کا ‘سالِ کمیونٹی’ قرار دیے جانے کے ساتھ ہونا اس حقیقت کی تصدیق کرتا ہے کہ ہماری قیادت ملک کے تمام شہریوں اور رہائشیوں کے اہم کردار پر یقین رکھتی ہے, “متحد” ملک کی ان بنیادی اقدار بشمول یکجہتی، ہم آہنگی اور رواداری کی عکاسی کرتا ہے جنہوں نے گزشتہ پانچ دہائیوں میں یواےای کی غیر معمولی ترقی میں اہم کردار ادا کیا, سالم محمد الزعابی نے واضح کیا کہ ہم مختلف شعبوں میں تعاون کی بے پناہ صلاحیت دیکھتے ہیں، جن میں قابلِ تجدید توانائی، مصنوعی ذہانت، پائیداری، معاشی تنوع اور زرعی جدت شامل ہیں۔
اس موقع پر امارات کی ترقی کی عکاس مختصر دستاویزی ویڈیو بھی چلائی گئی عشائیے میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سمیت متعدد وزراء, سفراء, سیاسی و سماجی شخصیات شریک ہوئیں مہمانوں نے مشترکہ طور پر کیک بھی کاٹا۔

یہ بھی پڑھیں : قومی اہمیت کے اہم منصوبوں کی شفافیت کیساتھ بر وقت تکمیل ہماری ترجیح ہے : وزیراعظم