لوگ تلواریں نیام سے نکال کر کھڑے ہوجائیں تو قوم اور جمہوریت کا نقصان ہوتاہے؛بیرسٹرگوہر

Dec 08, 2025 | 21:09:PM
لوگ تلواریں نیام سے نکال کر کھڑے ہوجائیں تو قوم اور جمہوریت کا نقصان ہوتاہے؛بیرسٹرگوہر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ملک مزید سیاسی درجہ حرارت کا متحمل نہیں ہوسکتا،لوگ تلواریں نیام سے نکال کر کھڑے ہوجائیں تو قوم اور جمہوریت کا نقصان ہوتاہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے صبروتحمل سے بات چیت کے ذریعے معاملات حل کرنے پرزور دیا ،انہوں نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقاتیں ضروری قرار دے دیں۔

 انہوں نے واضح کیا کہ مذاکرات سے انکار نہیں کیا، ہم چاہتے ہیں حالات بہتر ہوں، ہم چاہتے ہیں کہ جمہوریت پلے بڑھے، ملاقات ضرور ہونی چاہیے،بیرسٹرگوہر کا بات چیت پر زور دیتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ ہمیشہ بات چیت کے حامی رہے ہیں، اسمبلی میں بھی اس متعلق بات کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں :  ڈاکٹر یاسمین راشد ،عمر سرفراز چیمہ کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ 15 دسمبر تک موخر