ڈاکٹر یاسمین راشد ،عمر سرفراز چیمہ کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ 15 دسمبر تک موخر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جمال الدین جمالی)انسداد دہشتگردی عدالت نے سانحہ نو مئی کے مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں عمر سرفراز چیمہ، ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر فیصلہ 15 دسمبر تک موخر کر دیا ۔
ملزمان کے سینئر وکلاء آج پیش نہیں ہوئے ،معاون وکلاء نے مہلت مانگی، عدالت نے دونوں ملزمان کی ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر رکھا ہے،عدالت نے وکلاء کی استدعا پر فیصلہ 15 دسمبر تک موخر کر دیا ، تھانہ سرور روڑ کے مقدمہ نمبر 108/23 مین فیصلہ محفوظ ہے ،یہ جناح ہاؤس کے قریب پولیس کی گاڑی جلانے کا مقدمہ ہے ۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی نے سماعت کی ،ملزمان نے جیل سے ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے عسکری ٹاور حملہ سمیت تین مقدمات میں ضمانت دائر کر رکھی ہے۔
عمر سرفراز چیمہ نے جناح ہاؤس حملہ اور عسکری ٹاور حملہ سمیت چار مقدمات مین ضمانت دائر کر رکھی ہے، دنوں ملزمان کی مغلپورہ میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمہ میں ضمانت پہلے ہی منظور ہو چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مریم نواز راشن کارڈ پروگرام کیلئے درخواستوں کی دوبارہ جانچ پڑتال ہوگی