کھانے کے اوقات میں گیس پریشر یقینی بنایا جائے؛وزیر پیٹرولیم کی ہدایت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے سوئی کمپنیوں کو ہدایت کی کہ کھانے کے اوقات میں گیس پریشر یقینی بنایا جائے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کی زیر صدارت گیس سپلائی صورتحال کا جائزہ اجلاس ہوا،گزشتہ سال کے مقابلے میں گیس فراہمی میں بہتری، صارفین کے مثبت فیڈ بیک میں اضافہ،سوئی کمپنیز نے وزیرِ پیٹرولیم کو ڈیٹا پیش کیا۔
وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہاکہ اس سال گھریلو صارفین کیلئے گیس سپلائی میں 26 فیصد اضافہ ہوا ہے،اس سال گیس کی فراہمی میں پچھلے سال کے مقابلے خاطر خواہ بہتری کی گئی ہے، عوام کو سردیوں میں تکلیف نہ ہو اس لیے ضروری اقدامات کئے ہیں ۔علی پرویز ملک نے سوئی کمپنیوں کو ہدایت کی کہ کھانے کے اوقات میں گیس پریشر یقینی بنایا جائے۔
ایم ڈی سوئی سدرن کاکہناتھا کہ کوئٹہ میں گیس سپلائی کے دورانیہ میں مزید دو گھنٹے کا اضافہ کیا گیا ہے، علی پرویز ملک نے کہاکہ اس سال سوئی ناردرن اور سوئی سدرن کی شکایات کے حل میں بہتری آئی ہے ،ہر شکایت کو فوری حل کرنا کمپنیوں کی اولین ذمہ داری ہے، علی پرویز ملک نے ہدایت کی کہ کم پریشر کی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے،عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینا ہماری ترجیح ہے ۔
ایم ڈی سوئی کمپنیزکاکہناتھا کہ 1199 ہیلپ لائن اور شکایات نظام مکمل فعال ہیں، گیس کمپنیوں نے شکایات کے ازالے کیلئےکنٹرول رومز قائم کر دیئے ہیں۔ اجلاس میں بتایاگیا کہ شکایات کے فوری ازالے کیلئے خصوصی مانیٹرنگ کی جا ری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مریم نواز کے صاحبزادے کی ایک مرتبہ پھر شادی طے پا گئی،دلہن کس سیاسی گھرانے سے ہے؟تفصیلات سامنے آ گئیں