آزادی اظہار رائے ملکی سلامتی سے بڑھ کر نہیں: مریم اورنگزیب

Dec 08, 2025 | 16:28:PM
 آزادی اظہار رائے ملکی سلامتی سے بڑھ کر نہیں: مریم اورنگزیب
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سینئروزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ بدتمیزی اور اسکی ترویج کی،آج معاملہ پاکستان کی قومی سلامتی ہے ناکہ آزادی اظہار رائےکا،ملک دشمن کےساتھ نیکسز بنا کر ملک کے خلاف دشمنی کرینگے تو یہ آزادی اظہار رائے نہیں ہے۔

سینئروزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آزادی اظہار رائے ملکی سلامتی سے بڑھ کر نہیں،کہتے ہیں سارے اکاؤنٹس ہمارے قابو میں نہیں ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس قوم کی ترجمانی تھی،بانی پی ٹی آئی کی بدتہذیبی اور انا 2014 سے دیکھ رہے ہیں، دھرنوں کے دوران سرکاری املاک اور اداروں میں توڑپھوڑ کی گئی،دھرنوں کے دوران یہ امپائر کی انگلی کھڑی ہونے کا انتظار کرتے رہے۔ان کی سوشل میڈیا پراپیگنڈا مشینری باہر سے آپریٹ ہورہی ہے.

 مریم اورنگزیب نےمزید کہا کہ پارٹی قیادت سے لے کر کارکن تک سب کا ایک ملک مخالف بیانیہ ہے، آئین ہر جرم کی سزا کا تعین خود کرتا ہے، ملکی سلامتی اور استحکام کے مخالفت کرنے کی سزا آئین میں موجود ہے،9مئی کو تین سو سے زائد عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، آج معاملہ ملک کی قومی سلامتی ہے۔