محسن نقوی کا سفاری پارک کا دورہ،اپ گریڈیشن پراجیکٹ کے تحت کاموں کا جائزہ

Dec 08, 2023 | 18:31:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے)نگران  وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی گوجرانوالہ کے بعد سفاری پارک پہنچ گئے اوراپ گریڈیشن پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا اور  تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔

تفصیلات کے مطابق  وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی  نے سفاری پارک کا دورہ کیا اور اپ گریڈیشن پراجیکٹ کے تحت کاموں کا جائزہ لیا، انہوں نے کہا کہ سفاری زو پارک  سنگاپور کے سفاری پارک کی طرز پر اپ گریڈ ہوگا۔وزیر اعلی محسن نقوی نےکہا کہ شیر گھر ، جھیل، ہرن اور دیگر جانوروں کے کیجز کا معائنہ کیا،انہوں نے بوٹ میں بیٹھ کر جھیل کا مشاہدہ کیا،وزیر اعلی محسن نقوی نے  جھیل کے پانی کو صاف کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ جھیل کے اطراف بچوں اور شہریوں کی دلچسپی کے لیے مزید تفریحی اقدامات کئے جائیں۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ سفاری پارک میں نئے جانور لائے جائیں گے،سفاری پارک میں ہاتھی،گینڈا،زرافہ،زیبرا،شترمرغ اورہرن کی مختلف اقسام کا اضافہ کیا جائے گا، جانوروں کے لئے عالمی معیار کے پنجرے بنائے جائیں گے ، افریقن زون،ڈیزٹ اورسالٹ رینج بنائے جائیں گے،نائٹ سفاری شروع کی جائے گی۔ 

یہ بھی پڑھیں:توشہ خانہ کیس، بشریٰ بی بی ایک بار پھر طلب

انہوں نے کہا کہ  شہری سفاری پارک میں خصوصی بنائے گئے HUTمیں قیام بھی کر سکیں گے،سفاری پارک میں ای ٹکٹنگ سسٹم متعارف کرایا جائے گا اور لاہور چڑیا گھرکے ساتھ سفاری پارک کو انٹرنیشنل سٹینڈرڈ کے مطابق اپ گریڈ کیا جائے گا،لاہورچڑیا گھر کے ساتھ سفاری پارک میں دیگر سہولتوں میں بھی اضافہ کیا جائے گا، اس کے علاوہ وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو سفاری پارک کی اپ گریڈیشن کے پلان پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

صوبائی وزراء عامر میر،بلال افضل۔ مشیر وہاب ریاض۔ چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ،سیکرٹریز جنگلات، وائلڈ لائف وماہی پروری،تعمیرات ومواصلات،لائیو سٹاک،ڈائریکٹر جنرل وائلڈ لائف اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے