ایشوریا اور ابھیشیک کی طلاق کی افواہیں ، امیتابھ بچن نے بہو کو اَن فالو کر دیا

Dec 08, 2023 | 17:50:PM
 ایشوریا اور ابھیشیک کی طلاق کی افواہیں ، امیتابھ بچن نے بہو کو اَن فالو کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی مقبول ترین جوڑی ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کی طلاق کے افواہوں کے دوران امیتابھ بچن نے اپنی بہو کو سوشل میڈیا سے اَن فالو کردیا, جس پر طلاق کی افواہیں ایک بار پھر پڑ پھیلانے لگیں۔

تفصیلات  کےمطابق ابھیشک اور ایشوریا کے مابین کی طلاق کی اطلاعات پہلے بھی خبروں کی زینت بنتی رہی ہیں، یہ خبریں بھی پھیلتی رہیں کہ ایشوریا رائے کے بچن خاندان سے تعلقات خراب ہو گئے تاہم اس کے بعد ایشوریا اور ابھیشک، شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کی فلم "دی آرچیز" میں ایک ساتھ دیکھے گئے جس کے بعد طلاق یا علیحدگی کی افواہیں دم توڑنے لگیں۔

اب تازہ معاملہ سامنے آیا کہ امیتابھ بچن نے اپنے آفیشل انسٹا گرام اکاونٹ سے ایشوریا رائے کو اَن فالو کر دیا، دوسری جانب یہ خبریں بھی آئی ہیں کہ امیتابھ اور ایشوریا رائے نے کبھی ایک دوسرے کو فالو کیا ہی نہیں تھا۔ 

یہ بھی پڑھیں:معاشرے میں مہربان اور شفیق مردوں کی کمی ہے , عروہ حسین

امیتابھ کے بیٹے ابھیشک اور ایشوریا رائے 2007 میں ازدواجی بندھن میں بندھے تھے جس سے ان کی ایک بیٹی ارادھیا ہے جو 12 برس کی ہو گئی ہے۔