سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ قائم،ہنڈرڈ انڈیکس 66 ہزار کی سطح عبور کر گیا

Dec 08, 2023 | 10:30:AM
سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ قائم،ہنڈرڈ انڈیکس 66 ہزار کی سطح عبور کر گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)حکومتی کوششیں رنگ لانے لگی، سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے سے پاکستان سٹاک مارکیٹ میں روز بروز ریکارڈ قائم ہونے کا سلسلہ جاری ہے ۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے آغاز پر ہی پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی ہے، سٹاک مارکیٹ پہلی بار 66 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گئی ہے۔

سٹاک مارکیٹ میں 1436 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 66 ہزار 155 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: طیارہ گر گیا

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سٹاک مارکیٹ 64 ہزار 718 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔