چودھری شجاعت کی عمران خان کو بڑی پیشکش

Dec 08, 2022 | 09:11:AM
مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت نے کہا ہے کہ انہوں نے وزیراعلیٰ پرویز الہیٰ کو مشورہ دیا تھا کہ عمران خان حملہ کیس کی ایف آئی آر فوجی افسر کے خلاف درج نہ کریں
کیپشن: عمران خان، شجاعت حسین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت نے کہا ہے کہ انہوں نے وزیراعلیٰ پرویز الہیٰ کو مشورہ دیا تھا کہ عمران خان حملہ کیس کی ایف آئی آر فوجی افسر کے خلاف درج نہ کریں۔

ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری شجاعت نے کہا کہ وفاق، پنجاب اور تمام صوبوں کو اپنی مدت پوری کرنی چاہئے، آصف زرداری میری عیادت کےلئے آئے تھے، پنجاب کے معاملے پر کوئی بات نہیں ہوئی، ہوسکتا ہے مستقبل میں پرویز الٰہی سے متعلق کوئی بات ہو۔

شجاعت حسین نے کہا کہ پی ڈی ایم اور پرویز الٰہی کے بارے میں کوئی بات ہوئی تو بتا دوں گا، پرویز الٰہی سے سیاسی رابطہ نہیں، قومی امور پر بات ہوجاتی ہے، میرے ذاتی خیال میں پنجاب اسمبلی توڑنے سے آٗئینی بحران کا خطرہ ہے، عمران خان سمیت تمام سیاستدانوں کو رابطہ کرنا چاہئے تاکہ کوئی ابہام پیدا نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کے رابطے سے معیشت کو نقصان سے بچایا جاسکتا ہے، عمران خان راضی ہوں تو خود وزیراعظم سے بات کروں گا۔