بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز ۔۔جنوبی افریقہ کے 3 بڑے کھلاڑیوں کی واپسی

Dec 08, 2021 | 17:51:PM
جنوبی، افریقہ، ٹیسٹ ،سیریز
کیپشن: جنوبی افریقہ ٹیسٹ ٹیم (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کے خلاف اس مہینے کے آخر میں شروع ہونے والے تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کےلئے3 بڑے  کھلاڑیوں کیگیسو رباڈا ،کونٹن ڈی کاک اور اینرک نارتجے کو جنوبی افریقہ کی ٹیسٹ ٹیم میں واپس بلا لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:بڑے قرض کی منظوری ۔ایشیائی ترقیاتی بینک بھی پاکستان کی مدد کو تیار
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق نیدرلینڈ  کی ٹیم کے خلاف ون ڈے سیریز میں آرام دئیے جانے کے بعد جنوبی افریقہ کے کھلاڑیوں رباڈا،ڈی کاک اور نارتجے کو اب اہم سیریز کیلئے ٹیم میں بلایا گیا ہے،کیونکہ جنوبی افریقہ کا ہدف آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپین شپ کے 23-2021 کیلئے مثبت آغاز کرنا ہے۔ جنوبی افریقہ  کے کرکٹ بورڈ نے منگل کو 21 رکنی ٹیم کا اعلان کیا،جس میں تیز گیند باز ڈوانے اولیوئر کو شامل کیا گیا ہے جو آخری بار 2019 میں جنوبی افریقہ کےلئے ٹیسٹ میچ کھیل چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:جنرل بپن راوت نہیں رہے۔۔۔ سابق بھارتی لیفٹیننٹ جنرل کا ٹویٹ