بھارتی فضائیہ نے جنرل بپن راوت کی ہلاکت کی تصدیق کردی

Dec 08, 2021 | 13:36:PM
بھارتی فضائیہ نے جنرل بپن راوت کی ہلاکت کی تصدیق کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارتی فضائیہ نے جنرل بپن راوت کی ہلاکت کی تصدیق کردی،بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل بپن راوت ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہوئے۔


تفصیلات کے مطابق بھارت کی تینوں مسلح افواج کے سربراہ چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل بپن راوت کا ہیلی کاپٹر تامل ناڈو میں گر کر تباہ ہوگیاتھا۔ حادثے میں جنرل بپن راوت کے اہلیہ اور عملے سمیت ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا جارہا تھا۔
ادھربھارتی فوج کے سابق لیفٹیننٹ جنرل ایچ ایس پناگ نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ جنرل بپن راوت نہیں رہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر میں سوار13 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو گئی ہے،ہلاک ہونے والوں کی شناخت جاننے کیلئے ڈی این اے ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ جائے حادثہ سے دو افراد کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئیں ہیں جبکہ تین زخمیوں کو نکالا گیا ہے جنہیں ضلع نلگریس کے ویلنگٹن کنٹونمنٹ ہسپتال منتقل کیا گیا تھااور باقیوں کی تلاش جاری ہے۔بپن راوت میڈیکل کالج میں لیکچر دینے کیلئے جارہے تھے کہ راستے میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیاتھا۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے واقعہ کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔
ادھر بھارتی فضائیہ نے جنرل بپن راوت کی ہلاکت کی تصدیق کردی، بھارتی فضائیہ کاکہناتھاجنرل بپن راوت اس ہیلی کاپٹر میں سوار تھے ، ،وہ آج صبح دہلی سے سلور پہنچے تھے ،ہیلی کاپٹر کو حادثہ آرمی یبس سلور سے ا±ڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر کے بعد نلگریس میں پیش آیاتھا، وہ سلور سے ویلنگٹن ڈیفنس اسٹبلشمنٹ جارہے تھے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے 6 بجے(پاکستانی وقت) کابینہ کی سیکورٹی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا، بھارتی وزیردفاع راج ناتھ سنگھ ہیلی کاپٹرحادثے پر کل پارلیمنٹ کو بریفنگ دیں گے،بھارتی وزیردفاع اور آرمی چیف نئی دہلی میں بپن راوت کی رہائش گاہ پہنچے ،راجناتھ سنگھ اور منوج نراوانی نے بپن راوت کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ 

یہ بھی پڑھیں: سانحہ سیالکوٹ۔۔ ورکرز کو اشتعال۔۔ ہجوم اکٹھا کس نے کیا؟ اہم خبر سامنے آ گئی
pic.twitter.com/HeWliOmfGZ


یہ بھی پڑھیں: یا اللہ خیر۔۔فضائی حملے شروع۔۔ہر طرف تباہی مچ گئی