اومی کرون کتنا خطرناک ؟؟۔۔۔عالمی ادارہ صحت نے خبردار کر دیا

Dec 08, 2021 | 10:21:AM
اومی کرون کتنا خطرناک ہے۔۔۔عالمی ادارہ صحت کا اہم بیان سامنے آ گیا
کیپشن: اومی کرون کتنا خطرناک ہے۔۔۔عالمی ادارہ صحت کا اہم بیان سامنے آ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس کا اومی کرون ویرینٹ زیادہ خطرناک نہیں، اومی کرون سے متعلق عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) کا اہم بیان سامنے آ گیا۔

تفصیلات کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ ابتدائی جائزے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ  اومی کرون ڈیلٹا کے مقابلے میں شدید بیماری کا سبب نہیں، اومی کرون کے خلاف موجودہ ویکسین کے ناکام ہونے کا امکان نہیں۔ماہرین نے کہا ہے کہ اومی کرون سے متعلق یہ انتہائی ابتدائی جائزہ ہے، اس لیے ہمیں بہت محتاط ہونے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    کورونا متاثرین کے لیے لاکھوں کے انعام کا اعلان

عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سیکنڈ ان کمانڈ مائیکل رائن کا کہنا ہے کہ اس بات کا بہت کم امکان ہے کہ کورونا ویکسینز اومی کرون پر بالکل بھی اثر نہ کریں،انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے تمام ویرینٹس کے خلاف سب سے مؤثر ہتھیار ویکسین لگوانا ہی ہے۔مائیکل رائن  نے مزید کہا ہے کہ اومی کرون اب تک درجنوں ممالک میں پھیل چکا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ بات درست ہے کہ اومی کرون بہت تیزی سے پھیلتا ہے، تاہم کسی بھی نئے ویرینٹ کا اس طرح پھیلنا سرپرائز نہیں ہوتا۔
 یہ بھی پڑھیں:     میرے خاندان کی پرائیوسی کا احترام کریں، شکریہ۔مریم نواز کی میڈیا سے اپیل