کورونا متاثرین کے لیے  لاکھوں کے انعام کا اعلان

Dec 08, 2021 | 10:25:AM
کورونا،متاثرین،امداد،چینی حکومت
کیپشن: کورونا وائرس کا ٹیسٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ ڈیسک) چینی حکومت کی جانب سے ایسے افراد کو انعام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو کورونا کی علامات ظاہر ہونے کے بعد چھپنے کی بجائے اپنا ٹیسٹ کرانے کے لیے سامنے آئیں گے۔اگر ان میں بیماری کی تشخیص ہو جاتی ہے تو انہیں حکومت کی جانب سے 2 لاکھ 80 ہزار کی مقا می کرنسی انعام دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں کورونا سے مزید9افراد جاں بحق

تفصیلات کے مطابق اس موذی مرض کے پھیلاو کو روکنے کے لیے نوٹیفکیشن میں شہریوں سے کہا گیا ہے کہ اگر وہ بخار، گلے میں سوجن، سونگنے یا چکھنے کی حس کو محسوس نہیں کر پا رہے ہیں تو اپنے قریب سینٹرز میں اطلاع کریں، اور خود اس کا علاج نہ کریں۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران چینی شہر ہربن میں 10 سے بھی کم کورونا کیسز سامنے آئے ہیں۔

یا د رہے کہ ووہان سے پھوٹنے والی وبا سے چین سمیت دنیا بھر ہزاروں ہلاکتیں ہوئی ہیں، اب تک دنیا بھر میں اموات کی تعداد 80 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:الہٰ دین کے حقیقی اُڑنے والے قالین پر شہری کے سیر سپاٹے۔۔ ویڈیو وائرل