اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ؛ پاکستان تاحال ناقابل شکست فائنل کھیلنے کے امکانات روشن

May 08, 2024 | 18:52:PM
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ؛ پاکستان تاحال ناقابل شکست فائنل کھیلنے کے امکانات روشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) ملائیشیا میں جاری اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے ناقابل شکست کینیڈا کو شکست دے کر خود  فائنل میں پہنچنے  کے امکانات روشن کر لیے ۔

تفصیلات کے مطابق ملائشیا کے شہر آئپوہ میں جاری سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں پاکستان نے کینیڈا کو4 کے مقابلےمیں 5 گولوں سے شکست دے دی ، کھیل کے پانچویں منٹ میں سین ڈیوس نے گول سکور کیا جبکہ 17ویں منٹ میں ہربر سدھو نے فیلڈ گول اسکور کرکے کینیڈا کو 2 گول کی برتری دلادی،تاہم قومی ٹیم نے کم بیک کرتے ہوئے پہلے ہاف کے اختتام سے پہلے پاکستان سکور برابر کر دیا،ابوبکر نے یکے بعد دیگرے پینلٹی کارنر کے 2 گول سکور کرکے میچ برابر کردیا۔

  دوسرے ہاف میں پاکستان کا پلڑا بھاری رہا، 36ویں منت میں ارشد لیاقت، 44 ویں منٹ میں علی غضنفر نے فیلڈ گول سکور کیے جبکہ کینیڈا کی جانب سے سین ڈیویس اور ارجات نے فیلڈ گول کیے،کھیل کے اختتام تک پاکستان کو 4-5 سے برتری حاصل رہی۔

پاکستان اب تک ناقابل شکست جا رہا ہے ، قومی ٹیم نے اپنے 3 میچ جیت لیے ہیں جبکہ کینیڈا کیساتھ میچ برابر رہا ، پاکستان اب اپنا پانچواں میچ 10 مئی کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا، 4 میچز کھیلنے کے بعد پاکستانی ٹیم 10 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔

یہ بھی پڑھیں : محمد عامر کی آئرلینڈ کیخلاف سیریز میں شرکت مشکوک