پاکستان میں کورونا سے مزید9افراد جاں بحق

Dec 08, 2021 | 08:53:AM
کورونا ، ملک ، اعداد و شمار
کیپشن: کورونا مریض
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید9افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد28ہزار793 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید310کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 87 ہزار703ہوگئی۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 43ہزار503کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 0.71فیصد رہی۔

یہ بھی پڑھیں:کوروناسے مزید 10 افراد جاں بحق۔۔ 336 نئے مریض

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 77ہزار119،خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 80 ہزار471، پنجاب میں 4 لاکھ 43 ہزار610،اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار989، بلوچستان میں 33 ہزار510، آزاد کشمیر میں 34 ہزار586 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار414 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار44افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار630، خیبرپختونخوا 5 ہزار868، اسلام آباد 961، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 362 اور آزاد کشمیر میں 742 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بارشوں کا سپیل آنے کو تیار۔۔برفباری بھی ہوگی