انگلینڈ اور آسٹریلیا کا بڑا معرکہ۔۔ ایشز سیریز میں انگلینڈ کی پوری ٹیم 147 رنز پر آؤٹ

Dec 08, 2021 | 08:28:AM
ایشز سیریز کا آغاز،انگلینڈ،آسٹریلیا
کیپشن: ایشز سیریز کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان جاری ایشیز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں انگلینڈ کی پوری ٹیم 147 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

انگلینڈ کی جانب سے اولی پوپ، جوز بٹلر، حسیب حمید اور کرس ووکس کے علاوہ کوئی کھلاڑی ڈبل فگر میں شامل نہیں ہوسکا۔  کھلاڑیوں نے بالترتیب 35، 39، 25 اور 21 رنز بنائے۔آسٹریلیا کی جانب سے کپتان پیٹ کمنز نے انگلینڈ کے 5 شکار کیے جبکہ میچل اسٹارک اور جوز ہیزل ووڈ نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشیز 22-2021 سیریز میں اس بار میزبانی آسٹریلیا کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:فاسٹ باؤلر محمد عامر نے کراچی کنگزکو بڑا جھٹکا دے دیا

یا د رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 335 ٹیسٹ میچز کھیلے جاچکے ہیں جن میں آسٹریلیا کا پلڑا بھاری ہے۔ کینگروز 136 جبکہ انگلش ٹیم نے 108 میچز اپنے نام کیے جبکہ 91 ٹیسٹ میچز ڈرا ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈھاکہ ٹیسٹ۔۔ 6 وکٹیں لے کر پاکستان کے ساجد خان نے بنگلادیش کی کمر توڑ دی