دفاعی معاہدہ کے بعد اسلام آباد میں پاکستان کے ساتھ ترکیئے اور سعودی عرب کے پرچم بھی لہرانے لگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی) پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے بعد وفاقی دارالحکومت کی شاہراہ دستور پر تینوں ملکوں کے جھنڈے آویزاں ہو گئے۔
شاہراہ دستور پر پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدہ اور تینوں ملکوں کے قریبی تعلقات کو نمایاں کرنے کے لئے کئی ایل ای ڈی سکرینز نصب کی گئی ہیں جب پر خصوصی ویژیول چلائے جا رہے ہیں۔

ان ویژیولز میں تینوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات، باہمی تعاون اور مشترکہ دفاعی عزم کو اجاگر کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: افغان طالبان کے ڈرون حملوں کے پیچھے چھپا بھارت بے نقاب ہو گیا
ایل ای ڈی سکرینز پر نمایاں پیغامات مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی اہمیت اور پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط ہوتے تعلقات کی عکاسی کر رہے ہیں۔
