جڑواں بہنوں کا میٹرک میں منفرد اعزاز!دونوں نے 1183نمبرحاصل کیے

Aug 08, 2026 | 20:43:PM
جڑواں بہنوں کا میٹرک میں منفرد اعزاز!دونوں نے 1183نمبرحاصل کیے
کیپشن: ٹریفک وارڈن کی جڑواں بیٹیوں کا شاندار و منفرد اعزاز!دونوں نےمیٹرک امتحان میں 1200 میں سے1183 نمبر حاصل کیے
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسرار خان)ٹریفک وارڈن عمران منیر کی جڑواں بیٹیوں نےمیٹرک امتحان میں یکساں نمبر حاصل کر کے منفرد اعزاز اپنے نام کر لیا،دونوں بہنوں نے 1200 میں سے 1183، 1183 نمبر حاصل کیے۔ 
ہونہار بیٹیوں کی کامیابی پر ٹریفک پولیس کے افسران و اہلکاروں کی جانب سے ٹریفک وارڈن عمران کو مبارکباددی گئی جبکہ
سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے ٹریفک وارڈن عمران منیر کی جڑواں بیٹیوں کو دفتر مدعو کر لیا، انہوں نے کہا کہہ جڑواں بیٹیوں کی شاندار کامیابی والدین کی محنت اور تربیت کا ثبوت ہے،سی ٹی او لاہورنے ہونہار طالبات اور ان کے والدین کو مبارکباد دیتے ہوئےنیک تمناؤں کا اظہارکیا ۔

سید عبدالرحیم شیرازی کا کہنا تھا کہ دونوں طالبات مستقبل میں بھی اسی محنت اور لگن سے کامیابیاں حاصل کریں گی۔  

یہ بھی پڑھیں :  امریکی مسلح افواج کے سربراہ کا صدر ٹرمپ کو ایران جنگ سے نکلنے کا مشورہ