امریکی مسلح افواج کے سربراہ کا صدر ٹرمپ کو ایران جنگ سے نکلنے کا مشورہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل ڈین کین نے صدر ٹرمپ کو ایران جنگ سے نکلنے کا مشورہ دےدیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق جنرل ڈین کین ایران جنگ سے باہرنکلنے کا راستہ تلاش کررہے ہیں،ان کے نزدیک جنگ بڑھانے کے فوجی آپشن کا نتیجہ اُلٹا نکلنے کا خدشہ ہے،صرف فضائی طاقت کی بنیاد پر یہ جنگ نہیں جیتی جاسکتی۔
جنرل ڈین کین سی آئی اے ڈائریکٹر ، وزیرخارجہ مارکو روبیو اور نائب صدر جے ڈی وینس سے بھی تشویش کا اظہار کرچکے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں : ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کی اپنی تمام شرائط واضح کر دیں