خیبرپختونخوا میں نافذ تعلیمی ایمرجنسی کے باوجود سینکڑوں سکولوں کے طلبہ فیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(منظور حسین)خیبرپختونخوا میں نافذ تعلیمی ایمرجنسی کے باوجود پشاور بورڈ کے بعد مردان بورڈ میں بھی سینکڑوں سکولوں کے طلبہ فیل ہوگئے۔
مردان میں صرف 30 سکولوں میں نہم جماعت کے طلبہ کا 50 فیصد اور اس سے کم نمبر لینے کا انکشاف ہواہے،متعدد سکول تو ایسے ہیں جہاں ایک بھی نہم جماعت کاطالب علم پاس نہیں ہوا۔
گورنمنٹ ہائی سکول تاکیل صوابی کے 13 میں سے 13 طلبہ فیل ہوگئے، گورنمنٹ کالج ہائی اسکول ڈاگئی کے بھی تمام طلبہ امتحان میں ناکام رہے، گورنمنٹ ہائی سکول خاورائی اور دروازگئی نوشہرہ میں صرف 1، 1 طالب علم امتحان پاس کرانے میں کامیاب ہوسکا، گورنمنٹ ہائی سکول مزہونڈ گادون صوابی میں بھی 8 کے 8 طلبہ فیل ہوگئے، نہم جماعت میں کسی سکول میں 89 تو کسی میں 76 فیصد طلبہ امتحان میں ناکام رہے، نہم جماعت میں ایک درجن کے قریب سکولوں کے طلبہ 50 فیصد نمبر بھی حاصل نہ کرسکے۔
یہ بھی پڑھیں:میر رضا کیس؛ مبینہ لین دین کی آڈیو سامنے آگئی،آج قبر کشائی ہوگی
دہم جماعت کے صرف 10 سکولوں میں 9 سکولز کے طلبہ 50 فیصد نمبر بھی حاصل نہ کرسکے، گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول محبت خان مردان کے 27 طلبہ میں صرف 1 طالب علم سی گریڈ سے پاس ہوا،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول محب بانڈہ کے نویں جماعت کے نتائج میں 59 طالبات میں سے صرف 3 طالبات کامیاب ہو سکیں، گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول اکوڑہ خٹک نوشہرہ کی 94 فیصد طالبات فیل ہوگئیں، گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول اکوڑہ خٹک کی 33 میں سے صرف 2 طالبات پاس ہوئیں، دہم جماعت میں صرف دس سکولوں میں 1 سکول کے علاوہ کسی سکول میں بھی 50 فیصد طلبہ پاس ہونے میں کامیاب نہ ہوسکے،کوئی ایک مضمون تو کوئی ایک سے زیادہ مضامین میں فیل ہوا ہے۔