میر رضا کی قبر کشائی کا عمل مکمل،دوبارہ تدفین کردی گئی

Aug 08, 2026 | 10:43:AM
میر رضا کی قبر کشائی کا عمل مکمل،دوبارہ تدفین کردی گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسامہ ملک)کراچی میں میر رضا کی قبر کشائی کا عمل مکمل ہونے کے بعددوبارہ تدفین کردی گئی۔

مجسٹریٹ کی نگرانی میں قبر کشائی کا عمل مکمل کیا گیا،تشدد کے نشانات اور دیگر شواہد حاصل کرنے کیلئے لاش کے مختلف حصوں سے سیمپل لیے گئے،میڈیکل بورڈ کے ارکان، پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ سید اورفرانزک ایکسپرٹ شریک ہوئے،اس موقع پرنوجوان میر رضا کے والد میر حسین، والدہ ،بہن اور وکیل بھی قبرستان میں موجود تھے۔

دوسری طرف پولیس کی جانب سے میر رضا سے رقم لین دین کے معاملات میں شامل مختلف افراد سے تفصیلات لی گئی ہیں،پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اس موقع پر ایک شخص نے پولیس حکام کو میر رضا کا ایک آڈیو میسج فراہم کی جس میں وہ مالی معاملات اور ادائیگیوں کا ذکر کررہے تھے،آڈیو میں میر رضا علی ارشاد نامی شخص سے 0 لاکھ روپے کا ذکر کرتا ہے،مذکورہ آڈیو کے مطابق میررضا نے رقوم کی ادائیگی سے متعلق تجاویز دیں، آڈیو میسج میں میر رضا نے دس، دس لاکھ روپے کے 3 چیک لینے کی تجویز دی، تفتیشی حکام آڈیو میسج کی شواہد کے طور پرجانچ پڑتال کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ایران جنگ خاتمے کے قریب، تیل کی قیمتیں پہلے سے بھی نیچے آئیں گی:ٹرمپ
 قبرکشائی کیلئےعدالتی احکامات پر نیا8 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیاہے،گزشتہ روز میڈیکل بورڈمتنازع ہونے کے بعد والد نے میر رضا کی قبر کشائی سے انکار کر دیا تھا۔