بارش برسانے والا سسٹم ملک میں موجود,محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی

Aug 08, 2026 | 09:56:AM
بارش برسانے والا سسٹم ملک میں موجود,محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ثمرہ فاطمہ،حاشر وڑائچ،علی ساہی،درنایاب)بارش برسانے والا سسٹم ملک میں موجودہے اورلاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش ہونے کاامکان ہے۔
 اسلام آباد میں آج بھی بادلوں کے ڈیرے ہیں اور بعض مقامات پر بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان اور کشمیر کے بعض مقامات پر بھی آئندہ چوبیس گھنٹے میں بارش کا امکان ہے۔
لاہورکے مختلف علاقوں کوٹ لکھپت ،ٹاؤن شپ، چوک ناخدااور سمن آباد کے اطراف بادل برس پڑے، سگیاں اور مناواں کے اطراف بھی بارش ہوئی ہے،کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش سے جل تھل ایک ہوگیا،محکمہ موسمیات کی جانب سے شہر میں مزید بارش کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے،شہر میں 20 سے 50 فیصد تک بارش کا امکان ہے،بارش اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوارہوگیا،11کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ہے،ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصدجبکہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیاہے۔
واسا لاہور کی جانب سے اب تک ہونے والی بارش کا ریکارڈ جاری کردیاگیاہے جس کے مطابق سب سے زیادہ 75ملی میٹر بارش ایئرپورٹ و اطراف میں ریکارڈ کی گئی،مغلپورہ میں 18.8، تاجپورہ میں 29.2، نشتر ٹاؤن میں 5.4 ،چوک ناخدا میں3.4، ہیڈ آفس گلبرگ میں 1.6،جوہر ٹاؤن میں 4.6، ڈیفنس روڈ پر 14.8، شادی پورہ میں 20،سگیاں میں 2.4، کاہنہ میں 12.6اورمناواں میں 47.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
ایم ڈی واسا غفران احمد کی جانب سے نکاسی آپریشن کی مسلسل مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات کی  جانب سے لاہور میں20 سے 80 فیصد تک بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

دوسری طرف اسلام آباد میں آج بھی بادلوں کے ڈیرے ہیںاور بعض مقامات پر بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے،شہراقتدار کے درجہ حرارت میں کمی ریکارڈکی گئی ہے اور صبح کے وقت 24 ڈگری ریکارڈکیاگیا۔

یہ بھی پڑھیں:24 گھنٹے میں ہی ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی مزید بڑھا دی گئی
محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں دن بھرہوائیں چلنےسے موسم خوشگوار رہے گا،کشمیر ،گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

لاہور اور گردونواح میں بارش سے موسم خوشگوارہوگیا،ڈی آئی جی ٹریفک نے سی ٹی اوزاورڈی ٹی اوز کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ بارشوں کے دوران ٹریفک انتظامات مکمل رکھے جائیں،نشیبی علاقوں، انڈر پاسز،اور بارش سے متاثرہ مقامات پر ٹریفک ڈیوٹی کو الرٹ رکھیں،مسلسل بارشوں میں بند راستوں سے متعلق عوام کو بروقت آگاہ کیا جائے۔

ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب وقاص نذیرکاکہناہے کہ زیادہ پانی جمع ہونے والے مقامات پر بروقت بیریئرز وارننگ سائنز کو یقینی بنایا جائے،ٹریفک پولیس دوران بارش اپنی حفاظت کے ساتھ شہریوں کی معاونت کو یقینی بنائے،امدادی ٹیموں اور ایمرجنسی گاڑیوں کیلئے راستوں کو ہموار رکھا جائے،تمام سی ٹی اوز ،ڈی ٹی اوز فیلڈ افسران کے ہمراہ ٹریفک انتظامات کی مکمل نگرانی رکھیں،تمام سپروائزری اور فیلڈ سٹاف مل کر شہریوں اور اداروں کی مدد کیلئے متحرک رہیں،فیلڈ سٹاف چھتری برساتی کا استعمال کرتے ہوئے خود کو محفوظ رکھیں،لفٹر بریک ڈاؤن سروسز کو فیلڈ میں مکمل الرٹ رکھا جائے،شہری دوران بارش بجلی کی تاروں اور کھمبوں سے دور رہ کر خود کو محفوظ بنائیں۔