رحمت العالمین و خاتم النبیین اتھارٹی کے 5 ارکان تعینات،خورشید ندیم چیئرمین مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے رحمت العالمین و خاتم النبیین (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اتھارٹی کے پانچ ارکان تعینات کر دیئے۔ ممتاز دانشور خورشید ندیم چیئرمین مقرر
رحمت العالمین و خاتم النبیین (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اتھارٹی کے پانچ ارکان میں ممتاز مصنف، محقق اور کالم نگار ڈاکٹر فاروق عادل، ڈاکٹر عزیز الرحمان، ظفر محمود ملک، ڈاکٹر فرخندہ ضیا، علامہ عارف حسین واحدی اور ڈاکٹر قبلہ ایاز ان مقرر ہونے والے ارکان میں شامل ہیں۔ ممتاز دانشور خورشید ندیم اس اتھارٹی کے چیئرمین ہیں۔ ڈاکٹر عزیز الرحمان ریجنل دعویٰ سینٹر کراچی کے اسسٹنٹ پروفیسر ہیں۔
وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے نوٹیفیکیشن کے مطابق یہ تقرری اعزازی بنیادوں پر کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ویرات کوہلی ون ڈے بھی چھوڑ رہے ہیں ؟ ایک تصویر نے پنڈورا باکس کھول دیا