یوسف رضا گیلانی کے کزن، مخدوم سید احسان انتقال کر گئے،نماز جنازہ ادا
سورس: 24News
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کے کزن، مخدوم سید احسان قادر گیلانی بستی ملوک کے نواحی علاقہ اڈالاڑ جہاں انتقال کر گئے۔
مرحوم کی نمازِ جنازہ مرکزی عید گاہ بستی لاڑ میں ادا کی گئی، جس میں سیدبلال گیلانی،موسیٰ گیلانی،فیاض گیلانی،ریاض گیلانی ودیگر سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔
بستی ملوک میں مخدوم سید احسان قادر گیلانی کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نےشرکت کی،مرحوم کی بلندی درجات اور پسماندگان کے صبر جمیل کے لیے دعاکی گئی۔
مخدوم سید احسان قادر کی نمازجنازہ انکے بھائی اعجاز قادر نے پڑھائی،واضح رہے کہ مخدم سید احسان قادر چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کے کزن تھے۔
یہ بھی پڑھیں:ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں اضافہ، سالانہ شرح 1.73 فیصد ریکارڈ