لاہور: ایک روز میں سینکڑوں ٹریفک حادثات،339 افراد زخمی

Aug 08, 2025 | 17:32:PM
لاہور: ایک روز میں سینکڑوں ٹریفک حادثات،339 افراد زخمی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 ںیوز) لاہورمیں 24 گھنٹوں کے دوران 279 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے جس میں  2 افراد جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق ٹریفک حادثات کی زد میں آ کر 2 افراد جاں بحق، 339 زخمی ہوئے، جن میں سے 111 شدید  زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جبکہ 228معمولی زخمیوں کو موقع پر طبی امدادفراہم فراہم کی گئی ۔ 

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثات ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ۔ 

یہ بھی  پڑھیں:ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں اضافہ، سالانہ شرح 1.73 فیصد ریکارڈ