جبری گمشدگیوں پر انکوائری کمیشن کی تشکیلِ نو ،جسٹس (ر) ارشد حسین چیئرمین تعینات

Aug 08, 2025 | 14:20:PM
 جبری گمشدگیوں پر انکوائری کمیشن کی تشکیلِ نو ،جسٹس (ر) ارشد حسین چیئرمین تعینات
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی حکومت نے جبری گمشدگیوں پر انکوائری کمیشن کی تشکیلِ نو کر دی،جسٹس (ریٹائرڈ) سید ارشد حسین شاہ  کوکمیشن کا چیئرمین تعینات  کر دیا گیا۔

چیئرمن کمیشن براۓ جبری گمشدگیاں جسٹس (ر) ارشد حسین شاہ کے عہدہ سنبھالنے کے بعد گمشدہ افراد کے مسئلے کے حل کیلئے اقدامات  جاری ہیں

کمیشن کو مبینہ جبری گمشدگیوں کے متعلق 10,607 کیسز موصول  ہوئے،31 جولائی 2025 تک کمیشن نے8770 کیسز (82 فیصد) کیسز نمٹا دیے ۔

یہ بھی پڑھیں:معرکہ حق کے بعد فضائی حدود کی بندش ، پاکستان کو 4 ارب 10 کروڑ روپے کا خسارہ ہوا: خواجہ آصف

جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ کے عہدہ سنبھالنے کے بعد جولائی کے مہینے میں کمیشن نے 70 کیسز نمٹائے، 15 نئی شکایات رجسٹرڈ کیں ۔

کمیشن نے وفاقی حکومت کی جانب سے گمشدہ افراد کے خاندانوں کی مالی معاونت کیلئے 50 لاکھ روپے کے پیکج پر عمل درآمد بھی شروع کر دیا۔

چیئرمین نے وفاقی حکومت کو مالی معاونت کے کیسز کی سفارشات پیش کرنے کیلئے دو اجلاسوں کی صدارت کی۔

جسٹس (ر) نذر اکبر  کوممبر سندھ جبکہ ریٹائرڈ جج محمد بشیر  کوممبر اسلام آباد تعینات  کیا گیا۔

خیبر پختون خوا میں مبینہ جبری گمشدگیوں کے معاملات سے نمٹنے کیلئے جسٹس (ر) سید افسر شاہ کوممبر خیبر پختون خواہ تعینات کیا گیا۔

چیئرمین کمیشن نے گمشدگیوں کے معاملات کی تفتیش اور معاملات جلد نمٹانے کیلئے یکساں پالیسی کی تشکیل کی ضرورت پر زور دیا ۔

کمیشن کے چیئرمین نے گمشدگیوں کے تدارک کیلئے لاہور اور کراچی کا   دورہ   کیا جہاں انہوں نے  50 سے زائد کیسز کی سماعت کی۔

چیئرمین جسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ نے پنجاب، خیبر پختون خوا ، اسلام آباد اور سندھ کے داخلہ سیکرٹریز اور پولیس کے آئی جیز سے بھی ملاقاتیں  کیں۔

 چیئرمین نے تمام صوبوں، اسلام آباد اور آزاد جموں وکشمیر کی مشترکہ تفتیشی ٹیمز اور صوبائی ٹاسک فورسز پر جامع رپورٹس بروقت جمع کرانے پر زور دیا۔