عمر ایوب کو قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا

Aug 08, 2025 | 14:16:PM
عمر ایوب کو قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان،روزینہ علی)الیکشن کمیشن کے بعد قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے بھی اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی نشست کو خالی قرار دے دیا۔

ذرائع کے مطابق زرتاج گل کا بطور پارلیمانی لیڈر اور احمد چٹھہ کا ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کا عہدہ بھی خالی رہ گیا ہے، پی ٹی آئی سے اپوزیشن لیڈر کا چیمبر بھی واپس لے لیا گیاہے۔

یہ بھی پڑھیں:الیکشن کمیشن نے مشعال یوسفزئی کےسینیٹر منتخب ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
ذرائع نے بتایا کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے ممبران کی نااہلی کے حوالے سے ایوان کو آگاہ کر دیا ہے ، نئے اپوزیشن لیڈر کیلئے اپوزیشن اور اسپیکر کے درمیان مشاورت کا عمل شروع ہو گا،منتخب ہونے کے بعد سپیکر قومی اسمبلی نئے اپوزیشن لیڈر کا نوٹیفکیشن جاری کرینگے، پی ٹی آئی آزاد اراکین کو پارلیمانی لیڈراور ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کیلئے دوبارہ نام دینا ہونگے۔