باجوڑ میں خارجیوں کا جھوٹ بے نقاب ہوگیا

قبائل اور خارجیوں کے بارے میں بات چیت میں ابہام پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، سیکیورٹی ذرائع

Aug 08, 2025 | 12:54:PM
باجوڑ میں خارجیوں کا جھوٹ بے نقاب ہوگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمدمنصور)باجوڑ میں خارجیوں کا جھوٹ بے نقاب ہوگیا۔
 سیکیورٹی ذرائع کے مطابق باجوڑ میں قبائل اور خارجیوں کے بارے میں بات چیت میں جان بوجھ کر ابہام پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، زمینی حقائق کچھ اس طرح ہیں کہ خوارج باجوڑ میں آبادی کے درمیان رہ کر دہشت گردانہ اور مجرمانہ کارررائیوں میں ملوث ہیں،خیبرپختونخوا کی حکومت بشمول وزیر اعلیٰ اور سکیورٹی حکام نے وہاں کے قبائل کے سامنے تین نکات رکھے ہیں۔

اوّل: ان خارجیوں کو جن کی زیادہ تعداد افغانیوں پر مشتمل ہے کو باہر نکالیں۔
 دوئم: اگر قبائل خوارجین کوخود نہیں نکال سکتے تو ایک یا دو دن کےلئے علاقہ خالی کردیں تاکہ سیکیورٹی فورسز ان خوارجین کو اُن کے انجام تک پہنچا سکیں۔
 سوئم: اگر یہ دونوں کام نہیں کئے جاسکتے تو حتی الامکان حد تک  Collateral Damageسے بچیں کیونکہ دہشت گردوں کے خلاف کاررروائی ہر صورت جاری رہے گی۔
 سیکورٹی ذرائع کے مطابق خوارج اور ان کے سہولت کاروں کے ساتھ حکومتی سطح پر کوئی بات چیت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا جب تک وہ ریاست کے سامنے مکمل طور پر سرتسلیم خم نہ کردیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جاری شدہ قبائلی جرگہ ایک منطقی قدم ہے تاکہ کارروائی سے پہلے حتی الامکان حد تک عوامی تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے، تاہم اسلام اور ریاست کے ننگ دشمن خوارج کے ساتھ کمپرومائز کرنے کی نہ دین اجازت دیتا ہے نہ ریاست اور نہ خیبرپختونخوا کے بہادر عوام کی اقدار، کسی بھی طرح کی مسلح کارروائی کا اختیار صرف ریاست کے پاس ہے۔