مذہبی سکالر انجینئر محمد علی مرزا کے قتل کا منصوبہ ناکام

Aug 08, 2023 | 12:19:PM
مذہبی سکالر انجینئر محمد علی مرزا کے قتل کا منصوبہ ناکام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )مذہبی سکالر انجینئر محمد علی مرزا کے قتل کا منصوبہ ناکام ، سیکیورٹی گارڈ نے جان پر کھیل کر ملزم کو  قابوکر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں قائم ریسرچ اکیڈمی میں مذہبی سکالر انجنئیر محمد علی مرزا کے قتل کا منصوبہ سیکیورٹی گارڈ نے  ناکام بنادیا،ریسرچ اکیڈمی میں قتل کی نیت سے داخل ہونے والے ملزم کو تیز دھار آلے  سمیت گرفتارکر لیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم علی حسن انجنئیر محمد علی مرزا پر حملہ کرکے جان سے مارنا چاہتا تھا، ملزم اس وقت داخل ہونا چاہ رہا تھا جب انجنئیر محمد علی مرزا ریسرچ اکیڈمی میں موجود تھے،ملزم  تیز دھار آلہ چھپا کر ریسرچ اکیڈمی کے گیٹ پر پہنچا دوران تلاشی سیکیورٹی گارڈ کو دھکا دے کر زبردستی داخل ہونے جارہا تھا۔ 

یہ بھی پڑھیں:ریورس سوئنگ کے موجد اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکر م کی بیٹی کے ہمراہ تصویر وائرل 

پولیس رپورٹ کے مطابق ملزم علی حسن گجرات کا رہائشی اور جرم کا اعتراف بھی کر لیا ہے، تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر کے ملزم سے تفتیش کا عمل بھی جاری ہے۔