ریورس سوئنگ کے موجد اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکر م کی بیٹی کے ہمراہ تصویر وائرل 

Aug 08, 2023 | 11:38:AM
ریورس سوئنگ کے موجد اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکر م کی بیٹی کے ہمراہ تصویر وائرل 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ،ریورس سوئنگ کے موجد اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکر م کی بیٹی کے ہمراہ تصویر وائرل ۔

تفصیلات کے مطابق وسیم اکرم اور ان کی فیملی اس وقت کینیڈا میں مقیم ہیں ، اس دوران وہ سیرو تفریح کی غرض سے مختلف مقامات کا سفر کرتے رہتے ہیں جس کی تصاویر وسیم اکرم سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہیں ،ایسی ہی ایک تصویر انہوں نے اپنی بیٹی ’’عائلہ سبین روز اکرم ‘‘ کے ہمراہ لی ہے ، جسے ان کے مداح خوب پسند کر رہے ہیں، پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق  لیجنڈری فاسٹ بولر وسیم اکرم نے تصویر کے ساتھ لکھا کہ اپنی بیٹی کے ساتھ قیمتی وقت گزار رہا ہوں۔

وسیم اکرم کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر کو اب تک 13ہزار سے زائد لوگ لائک کر چکے ہیں ، واضح رہے کہ یہ تصویر مشہور تفریحی مقام  ’’نیاگرا فالس کینیڈا‘‘(Niagara Falls Canad) کی ہے جو  خوبصورتی میں اپنا مقام آپ ہے ، سوئنگ کے سلطان نے  کچھ دن قبل بھی اپنی اہلیہ اور بیٹی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ میری دونوں لاڈلیاں  جی 20کینیڈا لیگ  دیکھ رہی ہیں ۔