رضوانہ تشدد کیس ,ملزمہ اور بچی کی اہم ویڈیو سامنے آ گئی

Aug 08, 2023 | 10:39:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)گھریلو ملازمہ رضوانہ تشدد کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، 24 نیوز نے  ملزمہ صومیہ عاصم کی جانب سے بچی کو بس سٹینڈ پر چھوڑنے کی ویڈیو  حاصل کر لی۔

تفصیلات کے مطابق سامنے آ نے والی وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ  سول جج کی اہلیہ  صومیہ عاصم بچی کو  بس سٹینڈ پر چھوڑنے گئیں، بچے گاڑی کی اگلی سیٹ پر بیٹھی تھی جب کہ ملزمہ پچھلی سیٹ پر ،وڈیو میں کم عمر رضوانہ کو گاڑی سے اترتے دیکھا جا سکتا ہے ،رضوانہ کی والدہ نے آگے بڑھ کر بیٹی کو سہارا دیا ،وڈیو میں تشدد کا سوار رضوانہ کو لنگڑا کر چلتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اہم لیگی رہنماؤں نے انتخابات میں تاخیر کا عندیہ دے دیا

واضح رہے کہ ملزمہ سومیہ عاصم کی گزشتہ روز درخواست ضمانت خارج کر دی گئی تھی ، جس کے بعد ملزم سومیہ عاصم کو کمرہ عدالت کے باہر سے اسلام آباد پولیس نے گرفتار کر لیا تھا ،ملزمہ سومیہ عاصم کو آج علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائےگا۔