وزیر کھیل پنجاب کا ارشد ندیم کے گائوں میں سٹیڈیم کی فوری تعمیر شروع کرنے کا اعلان

Aug 08, 2022 | 19:32:PM
وزیر کھیل پنجاب، ارشد ندیم، گائوں، سٹیڈیم، تعمیر شروع کرنے کا اعلان،
کیپشن: ارشد ندیم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیر کھیل پنجاب ملک تیمور خان نے کامن ویلتھ گیمز میں ملک کا نام روشن کرنے والے قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم کے گاؤں میں سٹیڈیم کی فوری تعمیر شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔
وزیر کھیل پنجاب ملک تیمور خان نے کہاہے کہ ارشد ندیم قومی ہیرو ہیں ان کا استقبال میں خود کروں گا،ان کا کہناتھا کہ ارشد ندیم سمیت میڈلز لینے والے تمام اتھلیٹس کے اعزاز میں شاندار تقریب کا اہتمام کیا جائے گا ۔
ان کاکہناتھا کہ ارشد ندیم پر پوری قوم کو فخر ہے،ارشد ندیم کو پہلے بھی سپورٹس سہولیات دیں اب بھی ہرممکن سہولیات دیں گے،ملک تیمور خان نے کہاکہ سپورٹس بورڈ پنجاب سپورٹس کے فروغ کیلئے بھرپور اقدامات اٹھاتا رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر قانون پنجاب کا بھی پروٹوکول اور تنخواہ نہ لینے کا اعلان