ایف آئی اے نے اہم شخصیت کو گرفتار کرلیا

Aug 08, 2022 | 12:20:PM
ایف آئی اے،ریلوے،کروڑوں کا فراڈ، افسر،گرفتار
کیپشن: کنٹریکٹر خرم اقبال کی درخواست پر انکوائری مکمل ہونے کے بعد گرفتار کیا گیا/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ریلوے کے اعلی آفیسر کو ایف آئی اے نے کروڑوں روپے کا فراڈ کرنے پر گرفتار کر لیا، ملزم نے بطور پی ڈی ریلوے لوکل پرچیز اور سادہ لوح افراد سے کروڑوں روپے بٹورے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:وفاق نے وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کو خط لکھ دیا

 ملزم عدنان شافع جس نے گریڈ 20 میں ترقی پا کر بطور پروجیکٹ ڈائریکٹر ریلوے اپنے دیگر افسران کے ساتھ مل کر تقریباً چار کروڑ کا فراڈ کیا اور کنٹریکٹر سے ٹینڈرز کے عوض ٹھیکہ جات کہ مد میں دو ک دو کڑور روپے وصول کئے۔

بعد ازاں اپنے فرنٹ مین ریلوے ملازم عثمان جاوید و دیگر کی مدد سے ڈکیٹی کا ڈرامہ رچایا اور کنٹریکٹر کی رقم ہضم کرنا چاہی مگر کنٹریکٹر خرم اقبال نے گذشتہ سال کارروائی کیلئے ایف آئی اے کو درخواست دی۔

جس پر مفصل انکوائری کے بعد ملزم عدنان شافع پر دسمبر 2021 میں مقدمہ نمبر 103/21 درج ہوا، محمکہ کی اندرونی انکوائری کے نتیجہ میں یہ بات سامنے آئی کے انہی ٹھیکہ جات کی رقم ملزم عدنان شافع ہضم کر چکا ہے۔