مارچ میں سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں اضافہ

Apr 08, 2026 | 22:08:PM
مارچ میں سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں اضافہ
کیپشن: ڈالرز، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کاحکومتی اقدامات پر اعتماد ،مارچ 2026 میں 3 ارب 80 کروڑ ڈالر وطن بھیجے ۔

سٹیٹ بینک  آف پاکستان کاکہناہے کہ مارچ 26 میں ترسیلات زر میں ماہانہ 17 فیصد کا بڑا اضافہ  ہواجبکہ مارچ 26 میں ترسیلات زر میں سالانہ بنیاد پر 5 فیصد کمی ہوئی۔

مرکزی بینک کے مطابق فروری 26 میں ترسیلات زر 3 ارب 28 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تھیں  ،مارچ 2025 میں 4 ارب 5 کروڑ 40 لاکھ ڈالر ترسیلات زر آئیں تھیں ۔

سٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال 9 ماہ میں ترسیلات زر میں 8 فیصد اضافہ ہوا۔رواں مالی سال 9 ماہ میں ترسیلات زر 30 ارب 32 کروڑ ڈالر رہیں جو گزشتہ مالی سال 9 ماہ میں ترسیلات زر 28 ارب 3 کروڑ ڈالر رہیں ۔

مرکزی بینک کے مطابق مارچ 26 میں سعودی عرب سے ترسیلات زر میں ماہانہ 34 فیصد بڑا اضافہ ہوا۔مارچ 26 میں سعودی عرب سے سب سے زیادہ  91.80 کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر آئیں ۔

مارچ 26 میں یو اے ای سے ترسیلات زر ماہانہ 18 فیصد اضافے سے 82.40 کروڑ ڈالر رہیں ۔مارچ 26 میں برطانیہ سے ترسیلات زر ماہانہ 10 فیصد بڑھ کر 58.70 کروڑ ڈالر رہیں ۔مارچ 26 میں امریکی سے ترسیلات زر ماہانہ 12 فیصد بڑھ کر 35.90 کروڑ ڈالر رہیں ۔

ماہرین کاکہناہے کہ ریجن کی موجودہ صورتحال پر ترسیلات زر میں اضافہ کی توقع ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:برطانوی پاؤنڈ5.78،یورو4.31روپے مہنگا ،ڈالر کی قیمت کتنی بڑھی؟جانیے