انٹربینک میں ڈالر سستا، اوپن میں مہنگا ہو گیا
کیپشن: ڈالر اور دیگر کرنسیاں، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان) کاروباری ہفتے کے تیسرے انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی جبکہ اوپن مارکیٹ میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں ایک پیسے کی کمی ہوئی،انٹر بینک میں ڈالر 279.06روپے سے کم ہوکر 279.05 روپے پر بند ہوا ۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 19 پیسے مہنگاہوکر 280.32 روپے ، یورو 4.31 روپے مہنگا ہوکر 329.11 روپے ، برطانوی پاونڈ 5 روپے 78 پیسے مہنگا ہوکر 378.38 روپے ، یو اے ای درہم 8 پیسے مہنگا ہوکر 76.95 روپے ، سعودی ریال 14 پیسے مہنگاہوکر 75.21 روپے پر پہنچ گیا۔
یہ بھی پڑھیں:9اور10اپریل کو عام تعطیل کا اعلان