محسن نقوی کی فضل الرحمان سے ملاقات، جمعیت نے کل احتجاج منسوخ کر دیا

Apr 08, 2026 | 22:08:PM
 محسن نقوی کی فضل الرحمان سے ملاقات، جمعیت نے کل احتجاج منسوخ کر دیا
کیپشن:  وزیر داخلہ محسن نقوی جمعیت علما اسلام کو احتجاج  سے دستبردار کروانے کے لئے فضل الرحمان کے گھر پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) جمعیت علما اسلام نے بھی ایران امریکہ جنگ بندی ہونے کے سبب اپنے احتجاج کا پروگرام منسوخ کر دیا۔

جےیوآئی نے حکومت کی درخواست پر جمعہ کو ہونے والے مظاہرے ملتوی کردئیے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مولانا فضل الرحمان سے آئندہ جمعہ کو  ان کے احتجاجی مظاہرے ملتوی کرنے کی درخواست کی۔ 

محسن نقوی  حکومت  کے ایک وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد تنہا مولانا سے ملنے کے لئے  ان کے گھر پرگئے ۔ 

 وزیر داخلہ محسن نقوی نے مولانا فضل الرحمان سے آئندہ جمعہ کو ہونے والے احتجاجی مظاہرے ملتوی کرنے کی درخواست کی۔ 

وزیرداخلہ محسن نقوی کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات  میں مولانا فضل الرحمان کے ساتھ  سنیٹر مولانا عطاء الرحمان،علامہ راشد محمود سومرو، سنیٹر مولانا عطاء الحق درویش بھی شریک ہوئے۔ اس ملاقات میں ملک سکندر ایڈوکیٹ اور مفتی ابرار  بھی شریک تھے۔

ملاقات میں سیاسی صورتحال اور بین الاقوامی امور پر گفتگو ہوئی۔ 

خلیج میں جاری کشیدگی کے خاتمے اور جنگ بندی کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو مولانا فضل الرحمان نے سراہا۔

مھسن نقوی کی اہم ملاقات کے بعد  جمعیت علما اسلام نے آج بیان جاری کیا جس میں  کہا گیا کہ  کل سے اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے درمیان ہونے والے امن مذاکرات کے پیشِ نظر، جذبۂ خیرسگالی کے تحت بروز جمعہ ہونے والے مظاہرے مؤخر کر دیئے گئے ہیں۔

وزیراعظم کا پیغام حکومتی وفد نے مولانا فضل الرحمان تک پہنچایا۔ وزیراعظم  شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان سے درخواست کی کل سے اسلام آباد میں ایران امریکہ سمیت دنیا بھر سے مھمان آرہے ہیں۔ جنگ بندی کے لئے مذاکرات کو حتمی شکل دینے کی کوشش  آگے بڑھائی جائے گی۔ جےیوآئی جمعہ کے روز اعلان کردہ مظاھرے ملتوی کرے۔

 مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم کو پیغام بھیجا کہ فوری طور پر پیٹرول کی قیمت کو کم کیاجائے۔ حکومتی وفد نے یقین کروایا کہ آئندہ چند روز میں پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کی جائے گی ۔

جمعیت کے بیان میں کہا گیا کہ مولانا فضل الرحمان  اتوار 12 اپریل کو مردان میں جلسہ  کریں گے۔  

یہ بھی پڑھیئے: آج پاکستان کا وقت،  عالم اسلام کو بچایا، کامیابی کو مستحکم کرنےکیلئے مزید محنت، سینیٹ میں قیادت کی گفتگو