ایران-امریکی جنگ بندی پرسابق وزیراعظم نواز شریف کاقیادت کے نام اہم پیغام

Apr 08, 2026 | 18:49:PM
 ایران-امریکی جنگ بندی پرسابق وزیراعظم نواز شریف کاقیادت کے نام اہم پیغام
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راودلشاد)صدر پاکستان مسلم لیگ ن و سابق وزیراعظم نواز شریف نے عالمی بحران کو ٹالنے اور ایران-امریکی جنگ بندی پر اہم پیغام جاری کردیا۔

 سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئےنواز شریف کا کہنا تھا کہ میں وزیر اعظم شہباز شریف، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ایک بڑے عالمی بحران کو ٹالنے اور ایران-امریکی جنگ بندی کو محفوظ بنانے کے لیے غیر معمولی سفارتی کوششوں پر دل کی گہرائیوں سے سراہتا ہوں۔
 ان کا کہنا تھا کہمیں امن اور سٹیٹ مین شپ کو منتخب کرنے پر ایران اور امریکہ کی قیادت کو بھی سراہتا ہوں۔
نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ دعا ہے کہ یہ پائیدار عالمی استحکام کی جانب ایک بامعنی قدم ہو۔

یہ بھی پڑھیں :  امریکی حملے کا ٹل جانا عارضی بہتری ہے؛مولانا فضل الرحمان