امریکی حملے کا ٹل جانا عارضی بہتری ہے؛مولانا فضل الرحمان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان خان)سربراہ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ امریکی حملے کا ٹل جانا عارضی بہتری ہے، پاکستان سمیت چار برادر اسلامی ممالک اس موقع سے فائدہ اٹھائیں۔
امریکہ ایران عارضی جنگ بندی پراپنے پیغام میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پائیدار امن کے لئے مشترکہ حکمت عملی ضروری ہے ،اسلامی برادری کا اس بات پر متفق ہونا ضروری ہے کہ اسرائیل کا وجود اب عالمی امن کیلئے خطرہ بن چکا ہے۔
مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ عرب اور خلیجی ممالک فلسطین اور بیت المقدس کی آزادی کی صورت میں ہی اپنے ترقی اور خوشحالی کا خواب شرمندۂ تعبیر کرسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد کے نجی تعلیمی اداروں میں 9 اور 10 اپریل کو چھٹی ہوگی