ادویات کی قیمتیں بڑھنے سے سرکاری علاجگاہوں کو بھی مسائل کا سامنا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زاہد چودھری) ادویات کی قیمتیں بڑھنے سے سرکاری علاجگاہوں کو بھی مسائل کا سامنا ہے،سرکاری و ٹیچنگ ہسپتالوں کا قیمتیں بڑھنے سے ادویات کا بجٹ کم پڑ گیا ۔
رواں مالی سال کے دوران مختلف ادویات کی قیمتیں 100 فیصد سے زیادہ بڑھیں،ادویات کی بار بار قیمتوں میں اضافہ سے سرکاری ہسپتالوں کو زیادہ فنڈز درکار ہیں جبکہ بجٹ کم ہونے کی وجہ سے سرکاری ہسپتال ادویات کی مطلوبہ مقدار خریدنے سے قاصر ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کو مد نظر رکھ کر سرکاری ہسپتالوں کو بجٹ مہیا نہ کیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں : ’’پاکستان نوبل امن انعام کاحقدار ہے‘‘جنگ بندی کیلئےپاکستان کےبطور ثالث کردارکی بھرپورستائش